• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    ~ Maa Ki Aaghosh ~
    Posts
    389
    Points
    444.08
    Rep Power
    468

    yello_new Paella سپینش ڈش

    ایک سپینش ڈش بنانے کا طریقہ


    Paella
    ایک سپینش ڈش ہے. جو عام طور پر
    چاولوں، سبزیوں، سی فوڈ اور گوشت سے بنائی جاتی ہے۔
    میں نے دو بار یہ ڈش بنائی ہے اور بہت مزے کی ہوتی ہے۔ میں چکن اور جھینگوں کی ترکیب لکھوں گی۔


    اجزاء:







    آدھا کلو بغیر ہڈی کے مرغی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں.)
    آدھا کپ زیتون کا تیل
    ایک درمیانہ پیاز (باریک کاٹ لیں)
    ایک بڑا ٹماٹر ( چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
    5 عدد لہسن کے جوئے (پیس لیں)
    ہلدی آدھی چائے کی چمچ
    ایک کلو چاول
    200گرام جھینگے
    شملہ مرچ (ایک سرخ اور ایک سبز) لمبائی میں باریک کاٹ لیں
    ایک چھوٹی پیالی مٹر
    1/4 چائے کا چمچ زعفران
    زیتون آدھا کپ
    نمک ، مرچ حسبِ منشاء
    پانی چاولوں کے گلنے کے لیے.

    ترکیب:

    1. چاولوں کو بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں.
    2. تمام سبزیوں یعنی شملہ مرچ، پیاز، زیتون، مٹر اور جھینگوں کو آئل میں ہلکا سا فرائی کر لیں.
    3. ایک الگ بڑے فرائی پین میں آئل کو گرم کریں. اس میں مرغی شامل کر دیں. جب تک گوشت ہلکا براؤن ہو جائے، تب تک فرائی کریں.
    4. مرغی میں لہسن، ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی شامل کر کے 15 منٹ تک پکائیں.
    5. گوشت کے فرائی پین میں چاول، فرائی ہوئی سبزیاں اور پانی ڈال دیں. اتنی دیر تک پکائیں ، جب تک چاول پک جائیں.
    6. آخر میں چاولوں میں زعفران ڈال دیں.
    7. سجاوٹ کے لیے آپ فرائی ہوئے جھینگے چاولوں کے اوپر رکھ دیں، ایک چھوٹا ٹماٹر باریک کٹا ہوا، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور شملہ مرچ بھی کاٹ کر پھیلا سکتے ہیں
    2lmw0nt - Paella سپینش ڈش
    x4hv7a - Paella سپینش ڈش


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •