• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    1,147
    Points
    1,291.58
    Rep Power
    1154

    Default جہاد کرنے والوں کو جنت کی ضمانت

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"اللہ فرماتا ہے جو شخص میری راہ میں اس طرح نکلا کے میری راہ میں جہاد،مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق نے ہی اسے نکلنے پر مجبور کیا تو معری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اسے جنت میں داخل کروں یا اس کے مسکن تک جہان سے وہ نکلا ہے اس طرح وآپس لاﺅں کہ وہ اجر یا غنیمت سے مالا مال ہو۔اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے۔اللہ کی راہ میں کسی شخص کو جو بھی زخم آئے گا وہ قیامت کے دن اسی زخمی حا لت میں اللہ کے حضور پیش ہو گا۔اس زخم کا رنگ تو خون کا ہو گا لیکن اس کی خوشبو مشک کی ہو گی۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اگر میری امت کے لئے تکلیف دہ نہ ہوتا میں اللہ کی راہ میں لڑی جانے والی کسی بھی جنگ میں پیچھے نہ رہتا لیکن نہ تو میرے پاس اتنی وسعت ہے کہ میں ان سب کو سامان جنگ مہیا کرسکوں اور نہ ہی خود ان کو اتنی وسعت حاصل ہے۔مسلمانوں کو یہ بھی ناگوار گزرتا ہے کہ میں کسی مہم کے لئے نکلوں اور وہ پیچھے رہ جائیں ۔اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے۔۔۔۔۔ میری یہ خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں لڑوں اور مارا جاﺅں ۔۔۔۔ پھر لڑوں مارا جاﺅں ۔۔۔۔۔ پھر لڑوں اور مارا جاﺅں۔۔۔۔۔"



    اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔






    Last edited by Їийоcёйт Кїllєґ; 05-26-2011 at 08:46 PM.


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •