• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Jul 2011
    Posts
    151
    Points
    170.49
    Rep Power
    159

    new_new اے ماں ۔۔۔ وہ قاسم تو نے کھو دیا کہاں ؟!

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    حضرت ام عمارة نسيبة بنت كعب (رضی اللہ عنہا) کے فرزند حضرت حبیب بن زید (رضی اللہ عنہ) کو مسلیمہ کذاب نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
    لیکن خیر القرون کی ایک ماں کا ہمت و حوصلہ ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔
    جب اس دلدوز واقعہ کی خبر انہیں ملتی ہے تو اپنے بیٹے کی ثابت قدمی پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہیں مگر عہد کرتی ہیں کہ مسیلمہ سے اس ظلم کا بدلہ لے کر رہیں گی۔







    معرکہ گرم ہے زخموں پر زخم کھاتی ہوئی ماں اس کذاب تک جا پہنچتی ہے ۔۔۔
    جسم لہو لہان ہے ۔۔۔۔
    اس کذاب کو سامنے پاکر بس یہ جھپٹ پڑنے والی ہی تھیں کہ ایک تلوار اور ایک نیزہ کا بیک وقت وار اس کذاب پر پڑتا ہے۔
    مڑ کر دیکھا تو اپنے ہی لخت جگر حضرت عبداللہ (رضی اللہ عنہ) اور دوسری طرف حضرت وحشی (رضی اللہ عنہ) کو پایا ۔۔۔۔
    یقیناً یہ سعادت اسی بیٹے کے حصے میں آسکتی ہے جس کی ماں خود صاعقہ اسلام بن کر خاشاک غیر اللہ کو پھونکنے کے لئے بیتاب ہو۔

    حضرت ام عمارہ (رضی اللہ عنہا) اپنی جاں نثاری اور شجاعت کی بنا پر غزوہ احد میں "خاتون احد" کے لقب کے نام سے ملقب ہوئیں ، اور ۔۔۔۔

    نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے نہایت خشوع و خضوع سے ان کے لئے دعا فرمائی :
    اللهمَّ اجعلهم رفقائي في الجنة
    اس دعا کو سن کر حضرت ام عمارہ (رضی اللہ عنہا) بے اختیار پکار اٹھیں:
    ما أبالي ما أصابني من الدنيا
    اب مجھے دنیا میں کسی مصیبت کی پرواہ نہیں ہے !!
    ( رواه ابن سعد - الطبقات الكبرى - 8 / 415 )
    (الطبقات الكبرى کی یہ روایت تحقیق طلب ہے)

    آج ایسی ہی ماؤں کو اسلام پکار رہا ہے ۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔
    مگر آہ ۔۔۔۔۔۔۔
    کہ آج ہماری صفوں میں کچھ ماؤں کے ایسے بھی بیٹے ہیں جو علاقائی تعصب میں مبتلا ہو کر چلا رہے ہیں کہ ۔۔۔۔

    ہمارا ہیرو محمد بن قاسم نہیں،، بلکہ راجہ داہر ہے۔۔۔۔۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون
    افسوس صد افسوس ۔۔۔۔۔۔۔۔

    اے ماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ قاسم تو نے کھو دیا کہاں جو داہر سے ٹکراتا تھا
    وہ جذبہ تیرا سویا کہاں جو اندلس تک لے جاتا تھا


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •