• The Facebook Platform

Results 1 to 3 of 3
  1. #1
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    where nice people live ^_^
    Posts
    335
    Points
    439.30
    Rep Power
    0

    new-3 Allah Paak Ki Qudrat (Must Read This)

    ایک مرتبہ حضرت سلیمان (عليه السلام) نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جارہی تھی ، حضرت سلیمان (عليه السلام) اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے ، جب چیونٹی پانی سے نکلی تواچانک ایک مینڈ ک اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی، میڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا ، سلیمان (عليه السلام) اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے ،ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا۔ حضرت سلیمان (عليه السلام) نے ا س کو بلا کر معلوم کیا کہ ”ماجرہ کیاتھا اور وہ کہاں گئی تھی“ اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو سمندر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں ، اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے، وہ وہا ں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے‘ اللہ تعالی نے مجھے اس کی روزی کا وکیل بنایا ہے ، میں اس کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہو ں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے ، اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا، وہ اپنا منہ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے ، میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں ، جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے ۔
    حضرت سلیمان
    (عليه السلام)
    نے کہا: ”کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا “
    چیونٹی
    نے بتایا : ہاں! وہ سب کہتے ہیں :
    یا من لاینسانی فی جوف ہذہ اللجۃ
    اے وہ ذات جومجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا“۔

    .................. قصص الانبیاء سے ماخوذ







    حضرت سلیمان (عليه السلام) کو اللہ پاک نے ایسی قدرت دی تھی کہ وہ تمام مخقلوقات سے بات کرنے اور ان کو حکوم دینے کی قدرت رکھتے تھے۔اور ایسی بادشاہد کہ نہ تو کبھی کسی کو ملی اور نہ ملے گی۔
    اے اللہ اس عائشہ کی زبان کو بھی اپنی تسبیح کرنے کی توفیق عطا فرما۔
    Last edited by ♪XiT Ḟaĭŗƴ♫; 09-24-2011 at 04:26 PM.

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    IN THE HEART
    Posts
    191
    Points
    196.45
    Rep Power
    332

  3. #3
    Join Date
    Mar 2012
    Posts
    9
    Points
    14.00
    Rep Power
    0

    Default

    nice sharing


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •