• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    1,147
    Points
    1,291.58
    Rep Power
    1154

    new_new PAPER MOBILE PHONE !!!...It's GREAT


    کینیڈا کے ماہرین کی طرف سے ایک ایسے لچکدار اور باریک اسمارٹ فون کا پروٹو ٹائپ پیش کیا گیا ہے جو الیکٹرونک پیپر سے تیار کیا گیا ہے۔


    سائنسدانوں کے مطابق یہ پیپر فون وہ تمام کام انجام دے سکتا ہے جو کسی بھی دیگر اسمارٹ فون میں دستیاب ہیں، ان میں فون کال کرنے اور سننے کے علاوہ، پیغامات بھیجنے، موسیقی سننے اور ای بُکس پڑھنے جیسی سہولیات شامل ہیں۔ کاغذ کی طرح پتلے اور لکچدار موبائل فون کو ٹیڑھاکرنے، اسے دوہرا کرنے یا اس کے مختلف کونوں کو موڑ کر مختلف کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔

    یہ موبائل فون تیار کرنے والے سائسندان ڈاکٹر روئل ویرٹاگال
    نے امید ظاہر کی ہے کہ موبائل فون اور کمپیوٹرز میں بہت جلد یہ ٹیکنالوجی عام ہوجائے گی: ’’ اگلے پانچ برسوں کے اندر اندر (کمپیوٹر کے حوالے سے) تمام چیزیں اس جیسی ہوجائیں گی۔‘‘







    یہ انوکھا موبائل فون کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی کی ’ہیومن میڈیا لیب‘ اور امریکی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ’موٹیویشنل انوائرنمنٹس ریسرچ گروپ‘ کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ویرٹاگال کے مطابق: ’’یہ کمپیوٹر دیکھنے، محسوس کرنے اور کام کرنے کے اعتبار سے ایک ’انٹر ایکٹیو پیپر‘ کی طرح ہے۔ آپ اس سے موڑ کر موبائل فون کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اس کے کونے موڑ کر اسکرین پر موجود معلومات کے صفحے پلٹ سکتے ہیں اور ایک پین کی مدد سے اس پر لکھ بھی سکتے ہیں
    چند ملی میٹر کی موٹائی والا یہ پروٹوٹائپ ای۔انک نامی اُسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بنایا گیا ہے جس کے استعمال سے امیزون کمپنی کا کِنڈل نامی ای بک ریڈر تیار کیا گیا تھا۔ تاہم اس میں اضافی طور پر لکچدار سینسرز کے علاوہ ٹچ اسکرین بھی نصب کی گئی ہے، جس کے سبب یہ اس پر لکھے جانے والے ٹیکسٹ اور بنائی جانے والی ڈرائنگز کو پہچان سکتا ہے۔

    ڈاکٹر ویرٹاگال نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیپر فون کے بڑے ورژن کے استعمال سے ہمارے دفاتر کو ایک نہ ایک دن ’پیپر فری انوائرنمنٹ‘ بنایا جاسکے گا، یعنی ایک ایسی جگہ جہاں روایتی کاغذ کا نام ونشان تک نہیں ہوگا۔Attachment 4010Attachment 4011
    Agar mre ye sharing pehle se share ha to
    I AM SORRY


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •