• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    IN THE HEART
    Posts
    191
    Points
    196.45
    Rep Power
    332

    new-3 ہر خواب میں کھو جانا

    Sleeping Beauty Photo - ہر خواب میں کھو جانا

    ہر خواب میں کھو جانا

    2v1rl2s - ہر خواب میں کھو جانا

    ہر درد پہن لینا ،ہر خواب میں کھو جانا

    کیا اپنی طبیعت ہے ، ہر شخص کا ہو جانا



    اک شہر بسا لینا بچھڑے ہوئے لوگوں کا

    پھر شب کے جزیرے میں دل تھام کے سو جانا









    موضوع سخن کچھ ہو، تا دیر اسے تکنا

    ہر لفظ پہ رک جانا ، ہر بات پہ کھو جانا



    آنا تو بکھر جانا سانسوں میں مہک بن کر

    جانا تو کلیجے میں کانٹے سے چبھو جانا



    جاتے ہوئے چپ رہنا ان بولتی آنکھوں کا

    خاموش تکلم سے پلکوں کو بھگو جانا



    لفظوں میں اتر آنا ان پھول سے ہونٹوں کا

    اک لمس کی خوشبو کا پوروں میں سمو جانا



    ہر شام عزائم کے کچھ محل بنا لینا

    ہر صبح ارادوں کی دہلیز پہ سو جانا








    2lashw7 - ہر خواب میں کھو جانا
    Last edited by SHAAN; 09-27-2011 at 11:54 AM.


 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •