• The Facebook Platform

Results 1 to 1 of 1
  1. #1
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    IN THE HEART
    Posts
    191
    Points
    196.45
    Rep Power
    332

    Default تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئي بات نہيں ،

    Little Lovers1 - تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئي بات نہيں ،

    تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئي بات نہيں ،
    تم کسي اور کو چاہوگي تو مشکل ہوگي ،

    اب اگر ملن نہيں ہے تو جدائي بھي نہيں ،
    بات توڑي بھي نہيں تم نے بنائي بھي نہيں ،

    يہ سہارا بھي بہت ہے ميرے جينے کے ليے ،
    تم اگر ميري نہيں ہو تو پرائي بھي نہيں ،

    ميرے دل کو نا سراہو تو کوئي بات نہيں ،
    غير کے دل کو سراہو گي تو مشکل ہوگي ،

    تم حسين ہو ، تمہيں سب پيار کرتے ہونگے ،
    ميں جو مرتا ہوں تو کيا اور بھي مرتے ہونگے ،

    سب کي آنکھوں ميں اسي شوق کا طوفان ہوگا ،
    سب کے سينے ميں يہي درد اُبھرتے ہونگے ،

    ميرے غم ميں نا کڑھو تو کوئي بات نہيں ،
    اور کے غم ميں کڑھوگي تو مشکل ہوگي ،

    پھول کي طرح ہنسو سب کي نگاہوں ميں رہو ،
    اپني معصوم جواني کي پناہوں ميں رہو ،

    مجھ کو وہ دن نا دکھانا ، تمہيں اپني ہي قسم ،
    ميں ترستا رہوں تم غير کي بانہوں ميں رہو ،

    تم جو مجھ سے نا نبھاؤ تو کوئي بات نہيں ،
    کسي دشمن سے نبھاؤگي تو مشکل ہوگي ،

    تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئي بات ہوگي ،
    تم کسي اور کو چاہوگي تو مشکل ہوگي








 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

     

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •